میجرجنرل محمد اعجاز شاہد آئی جی ایف سی بلوچستان مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جولائی 2013
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ کی جگہ میجرجنرل محمد اعجاز شاہد کو تعینات کر دیا گیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ کی جگہ میجرجنرل محمد اعجاز شاہد کو تعینات کر دیا گیا۔

کوئٹہ: میجر جنرل عبید اللہ کی جگہ میجرجنرل محمد اعجاز شاہد کو بلوچستان میں آئی جی فرنٹئیر کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ کو تبدیل کر کے جی او سی کھاریاں تعینات کر دیا گیا اور ان کی جگہ میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کو نیا آئی جی ایف سی تعینات کر دیا گیا ہے، میجرجنرل محمد اعجاز شاہد اس سے قبل جی ایچ کیو میں تعینات تھے اور اب وہ بلوچستان میں آئی جی ایف سی کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔