ایچ ای سی نے ملک بھر کی جامعات کی نئی درجہ بندی کا اعلان کردیا

درجہ بندی يونيورسٹيوں كو موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے ہم پلہ اداروں سے ہر شعبے میں موازنہ كريں، ایچ ای سی چیئرمین


ویب ڈیسک July 05, 2013
درجہ بندی يونيورسٹيوں كو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے ہم پلہ اداروں سے موازنہ كريں اور اپنے معيار تعليم كو بہتر بنائیں، چیرمین ایچ ای سی

ISLAMABAD: ہائرايجوكيشن كمشين نے 2013 کے لئے اعلیٰ تعليمی اداروں كی نئی درجہ بندی کا اعلان كرديا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ہائرايجوكيشن كميشن كے چيرمین ڈاكٹر جاويد لغاری نے یونیورسٹیوں کی نئی درجہ بندیوں كا اعلان کرتے ہوئے كہا کہ درجہ بندی يونيورسٹيوں كو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے ہم پلہ اداروں سے موازنہ كريں اور اپنے معيار تعليم كو بہتر بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درجہ بندی 3 باتوں کو پیش نظر رکھ کر کی گئی ہے جن میں كوالٹی معیار، تدريسی معيار اور تحقيق شامل ہیں، اس کے علاوہ جنرل یونیورسٹیز کو طلبا کے انرولمنٹ سائز کے حساب سے 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، یونیورسٹیز جن میں 7 ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں کو بڑی کیٹیگری، 3 ہزار سے 7 ہزار طلبا کی یونیورسٹیز کو درمیانی اور 3 ہزار سے کم طلبا کی یونیورسٹیز کو چھوٹے درجے میں رکھا گیا ہے۔

میڈیکل یونیورسٹیزمیں آغا خان یونیورسٹی کراچی پہلے،انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز اسلام آباد پہلے،ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری کیٹگری میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پہلے،بزنس ایجوکیشن میں لاہوریونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز پہلے ،جنرل یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں نسٹ اسلام آباد پہلے ،جنرل یونیورسٹی کی درمیانی کٹیگری میں قائداعظم یونیورسٹی پہلے، جنرل یونیورسٹی کی چھوٹی کٹیگری میں يونيورسٹی آف فيصل آباد پہلے نمبر پررہی ۔

ایج ای سی کی جانب سے جار کردہ مختلف شعبوں کی يونيورسٹيوں كی درجہ بندی كی ترتيب درج ذيل ہے۔

زرعی كيٹيگری

1) زرعی يونيورسٹی، فيصل آباد، 2) پيرمہرعلی شاہ ايرڈ ايگريكلچرل يونيورسٹی، راولپنڈی، 3) يونيورسٹی آف ويٹرنری اينڈ اينيمل سائنسز، لاہور، 4) يونيورسٹی آف ايگريكلچر، پشاور، 5) سندھ ايگريكلچريونيورسٹی، ٹنڈوم جام

انجینئرنگ اينڈ ٹيكنالوجی

1) پاكستان انسٹيٹيوٹ اينڈ اپلائيڈ سائنسز، اسلام آباد، (2) يونيورسٹی آف انجنئرنگ اينڈ ٹيكنالوجی، لاہور، (3) غلام اسحاق خان انسٹيٹيوٹ آف انجینئرنگ اينڈ ٹيكنالوجی، صوابی، (4) مہران يونيورسٹی آف انجنئرنگ اينڈ ٹيكنالوجی، جامشورو، (5) انسٹیٹوٹ آف اسپیس ایند ٹیکنالوجی، اسلام آباد

بزنس ايجوكيشن

1) لاہور يونيورسٹی آف مينجمنٹ سائنسز، لمز، (2) انسٹيٹيوٹ آف بزنس ايڈمنسٹريشن، كراچی، (3) سكھر انسٹيٹيوٹ آف بزنس ايڈمنسٹريشن، سكھر، (4) شہيد ذوالفقار علی بھٹو انسٹيٹيوٹ آف سائنسز اينڈ ٹيكنالوجی، (5) انسٹيٹيوٹ آف مينجمنٹ سائنسز، پشاور

میڈیکل کیٹیگری

1) آغا خان یونیورسٹی، کراچی، (2) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور، (3) ڈاؤ یونیورسٹی اف ہیلتھ سائنسز، کراچی، (4) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزجامشورو، (5) خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور

جنرل يونيورسٹياں (بڑی کیٹیگری)

1) نسٹ يونيورسٹی، اسلام آباد، (2) پنجاب يونيورسٹی، لاہور، (3) كراچی يونيورسٹی، كراچی، (4) كامسيٹس انسٹيوٹ آف انفارميشن ٹيكنالوجی، اسلام آباد، (5) گورنمنٹ كالج يونيورسٹی، فيصل آباد

جنرل يونيورسٹياں (درميانی کیٹیگری)

1) قائد اعظم يونيورسٹی، اسلام آباد، (2) گورنمنٹ كالج يونيورسٹی، لاہور،(3) نيشنل يونيورسٹی آف كمپيوٹر اينڈ امرجنگ سائنسز، اسلام آباد، (4) فاطمہ جناح ویمن يونيورسٹی، راولپنڈی، (5) گومل يونيورسٹی، ڈيرہ اسماعيل خان

جنرل يونيورسٹياں (چھوٹی کیٹیگری)

1) يونيورسٹی آف فيصل آباد، (2) بيكن ہاؤس نيشنل يونيورسٹی، لاہور، (3) پاكستان انسٹيٹيوٹ آف ڈويلپمنٹ ايكنامكس، اسلام آباد، (4) يونيورسٹی آف سائنس اينڈ ٹيكنالوجی، بنوں، (5) اسرا يونيورسٹی، حيدرآباد

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں