محمد صلاح کیلیے افریقن فٹبالر آف دی ایئرایوارڈ

اے ایف پی  اتوار 16 دسمبر 2018
26 سالہ صلاح نے اس ایوارڈ کیلیے میدھی بیناٹیا، کالیدو کولیبالے، سادیو مین اور تھاسم پارٹی کو شکست دی۔ فوٹو: فائل

26 سالہ صلاح نے اس ایوارڈ کیلیے میدھی بیناٹیا، کالیدو کولیبالے، سادیو مین اور تھاسم پارٹی کو شکست دی۔ فوٹو: فائل

لندن: مصر کے سپر اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

سپر اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے مسلسل دوسری مرتبہ بی بی سی افریقن فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا،انھوں نے کہاکہ یہ اعزاز دوبارہ اپنے نام کرکے مجھے بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے، میں اگلے سال بھی اس کو اپنے پاس برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

26 سالہ صلاح نے اس ایوارڈ کیلیے میدھی بیناٹیا، کالیدو کولیبالے، سادیو مین اور تھاسم پارٹی کو شکست دی، وہ جے جے اوکوچا کے بعد لگاتار 2 مرتبہ یہ اعزاز اپنے قبضے میں رکھنے والے دوسرے فٹبالر ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔