مبارک ویلیج کراچی میں تيل رساؤ کا واقعہ جہاز کے کیپٹن کی غفلت سے پيش آيا

ویب ڈیسک  اتوار 16 دسمبر 2018
وفاقی وزیر کی جہاز کے مالک، ايجنٹ اور کيپٹن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت فوٹو: فائل

وفاقی وزیر کی جہاز کے مالک، ايجنٹ اور کيپٹن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت فوٹو: فائل

 کراچی: وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے  کہا ہے کہ اکتوبر میں مبارک ویلیج ميں تيل کے رساؤ کا واقعہ گڈانی جانے والے جہاز کے کیپٹن کی غفلت کے باعث پيش آيا۔

وفاقی وزيرعلی زيدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ گڈانی کے ساحل پر لنگر انداز ہونے سے پہلے جہاز کے کيپٹن نے تيل سمندر میں چھوڑا، اس واقعے پرڈی جی میری ٹائم کو سیکیورٹی جہاز کے مالک، ايجنٹ اور کيپٹن کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے آصف علی زرداری کی میڈیا سے گفتگو پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومتیں ڈالر بیرون ملک اپنے خزانوں میں جمع کراتی رہیں، اب آپ معیشت کی نہیں بلکہ اپنے فارن کرنسی اکاونٹس کی فکر کریں جن میں ڈالر بھیجتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے ساحل پر تیل کے رساؤ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب کو ڈالرز کا بہت پتہ ہے اگر وہ ایف آئی اے کو اپنے ڈالرز کا بتادیں تو ملک کا بھلا ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔