قوم نے چیلنجز کی بھاری قیمت چکائی لیکن بہادری سے مقابلہ کیا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  اتوار 16 دسمبر 2018
پاکستان کو امن و خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے پوری قوم متحد ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

پاکستان کو امن و خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے پوری قوم متحد ہے، آرمی چیف فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قوم نے چیلنجز کی بھاری قیمت چکائی لیکن بہادری سے مقابلہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی  برسی کے موقع پر ہمیں_آگے_ہی_جانا_ہے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ آرمی چیف کا پیغام ٹوئٹ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا اور ان کے والدین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لیے دعا گو ہوں اور شہدا کے بہادر والدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم نے بہادری سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور کامیابی کے لیے بھاری قیمت چکائی، پاکستان کو امن اورخوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پرعزم  ہو کر پاکستان کو امن و خوشحالی کی حقیقی منزل تک لے جانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔