ایشین رسہ کشی چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی، بھارت تیسرے نمبر پر

میاں اصغر سلیمی  اتوار 16 دسمبر 2018
قومی پلیئرز نے 2 گولڈ سمیت مجموعی طور پر چار میڈلز اپنے نام کیے . فوٹو : ایکسپریس

قومی پلیئرز نے 2 گولڈ سمیت مجموعی طور پر چار میڈلز اپنے نام کیے . فوٹو : ایکسپریس

کولمبو: ایشین چیمپئن شپ کے رسہ کشی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے، سونے کا تمغہ جیت لیا، 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیت کر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، سری لنکا نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت مجموعی چھ ملکوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کی۔

انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈلز حاصل کرکے مجموعی طور پر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم 17 دسمبر کو 11 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے گی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔