ہم مشکل حالات میں سخت جان قوم ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 17 دسمبر 2018
ہمارا دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوگا، میجر جنرل آصف غفور ۔ فوٹو: فائل

ہمارا دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوگا، میجر جنرل آصف غفور ۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے چار سال مکمل ہونے پر اپنے ایک ٹویٹ میں قوم کو متحد ہونے کا پیغام دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ  ہم مشکل حالات میں سخت جان قوم ہیں، ہمارا دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوگا، قومیں جدوجہد سے فروغ پاکر اپنی فتح کا تعین کرتی ہیں۔ ہم جیت رہے ہیں اور متحد اور مستحکم ہوکر ہی ہم دیرپا امن اور خوشحالی کے مقاصد حاصل کرسکیں گے۔ انشا اللہ ۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول ورسک روڈ پشاور کے اندر قتل عام کرتے ہوئے اسکول کے طلبا اور پرنسپل طاہرہ قاضی سمیت 150 افراد کو شہید کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔