آئس لینڈ کا اسنوڈن کوشہریت دینے پرغور

 ہفتہ 6 جولائ 2013
ادھراٹلی نے اسنوڈن کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر نے سے معذرت کرلی ہے۔  فوٹو: فائل

ادھراٹلی نے اسنوڈن کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر نے سے معذرت کرلی ہے۔ فوٹو: فائل

آئس لینڈ / کراکس / روم: آئس لینڈکے قانون سازوں نے پارلیمان میں امریکا کو مطلوب سابق سی آئی اے اہلکارایڈورڈاسنوڈن کو فوری طورپر شہریت دینے کی تجویزپیش کی ہے جبکہ وینزویلانے اسنوڈن کو بیدخل نہ کرنے کااعلان کیاہے۔

ادھراٹلی نے اسنوڈن کی سیاسی پناہ کی درخواست قبول کر نے سے معذرت کرلی ہے۔ آئس لینڈ کی لبرل لیفٹ گرین پارٹی، برائٹرفیوچر پارٹی اور پائریٹ پارٹی کی طرف سے اسنوڈن کو شہریت دینے کی تجویزکو جوڈیشل افیئرزکمیٹی کے سامنے رکھا گیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔