بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس عائد

مانیٹرنگ ڈیسک  ہفتہ 6 جولائ 2013
یکم جولائی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، پہلے کی سرمایہ کاری پراطلاق نہیں کیا جائیگا.  فوٹو : فائل

یکم جولائی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، پہلے کی سرمایہ کاری پراطلاق نہیں کیا جائیگا. فوٹو : فائل

کراچی: حکومت نے یکم جولائی سے قومی بچت اسکیموں میں ڈیڑھ لاکھ سے کم سرمایہ کاری پربھی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی، اب چھوٹی سے چھوٹی سرمایہ کاری کے منافع پر بھی10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

اس سے قبل قومی بچت اسکیموں پر ڈیڑھ لاکھ تک کی سرمایہ کاری کے منافع پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہیں ہوتا تھا۔

یکم جولائی 2013 سے پہلے کی گئی سرمایہ کاری بھی نئے قانون کی زد میں آئے گی۔ادارہ قومی بچت حکام کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس بیواؤں اور پنشنرز اسکیموں پر عائد نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔