ہاکی اوپن سیریز؛ افتتاحی میچ میں ازبکستان کی افغانستان کے خلاف کامیابی

میاں اصغر سلیمی  پير 17 دسمبر 2018
14 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ سج گیا، فوٹو: ایکسپریس

14 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ سج گیا، فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: ہاکی اوپن سیریز کے افتتاحی میچ میں ازبکستان نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرا دیا-

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچ میں ازبکستان کی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور یکے بعد دیگرے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، ازبکستان  نے صفر کے مقابلے میں 11 گولز سے کامیابی اپنے نام کی-

اس سے قبل اوپن سیریز کی پروقار افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر، آصف ناز، مقصود خان سمیت انٹرنیشنل کھلاڑیوں اور شرکاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

یاد رہے کہ ہاکی اوپن سیریز میں پاکستان سمیت نیپال، ازبکستان، قازقستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔