حکومت کا گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 17 دسمبر 2018
وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ  کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: حکومت نے گوادر میں بحری جہاز بنانے کے لئے کمپلیکس اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے  کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا  آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان سنگ بنیاد رکھیں  گے۔

ذرائع کے مطابق گوادر میں ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بھی بنائے جائیں گے، جہاں جہاز سازی سے متعلق تعلیم اور مہارت دی جائے گی، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کمپلیکس میں ملازمت حاصل کر سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔