قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار بھی عہدے سے مستعفی

میاں اصغر سلیمی  پير 17 دسمبر 2018
قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی بہتری کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے، حسن سردار ۔ فوٹو : فائل

قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی بہتری کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے، حسن سردار ۔ فوٹو : فائل

 لاہور: چیف کوچ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں حسن سردار کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے سے صدر پی ایچ ایف کو آگاہ کردیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کی مجموعی کارکردگی اتنی بری بھی نہیں رہی، میچز کے دوران کچھ یقینی گول ہوسکتے تھے جو ہم نہ کرسکے، جلد اپنی رپورٹ جمع کرواؤں گا جس میں قومی کھیل کی بہتری کے لئے تجاویز دوں گا۔

قومی ہاکی ٹیم کے مستعفی مینیجر نے کہا کہ کچھ پرانے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکال کر نئے پلیئرز کو شامل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ قومی سینیئر اور جونیئر ٹیموں کی بہتری کے لیے غیر ملکی کوچ کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل توقیر ڈار بھی ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔