چین میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک، 10 سے زائد لاپتہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2013
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید کچھ روز جاری رہے گا ۔جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے. فوٹو: رائٹرز

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ مزید کچھ روز جاری رہے گا ۔جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ہے. فوٹو: رائٹرز

بیجنگ:  چین میں بارش کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے9 افراد ہلاک اور 10 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی چین  میں مون سون بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےعلاقے کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کئی اہم رابطہ سڑکیں  بلاک ہیں جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، اس کے علاوہ تودے گرنے سے کئی مکانات اور گاڑیاں مٹی تلے دب گئیں ہیں،حکام نے اب تک 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی  ہے جبکہ  لاپتہ افراد کی تلاش  کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کے پیش نظر سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے جس کے باعث ریسکیو حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقلی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔