میکسیکو کے ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ پہاڑ نے لاوا اگلنا شروع کردیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2013
 آتش فشاں کے اردگرد 12 کلومیٹر کے علاقے کو حساس قرار دیا گیا ہے اور وہاں لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

آتش فشاں کے اردگرد 12 کلومیٹر کے علاقے کو حساس قرار دیا گیا ہے اور وہاں لوگوں کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو سٹی:  میکسیکو میں آتش فشاں پہاڑ ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ نے لاوا اگلنا شروع کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی میکسیکو کے اہم ترین سیاحتی مرکز اور آتش فشاں پہاڑ ’’پوپو کیٹی پیٹل‘‘ نے ایک بار پھر لاوا اگلنا شروع کردیا ہے جس کی زردی مائل راکھ اوردھواں 1500 میٹر کی بلندی تک دیکھا جاسکتاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے علاقے کو سیل کرکے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

میکسیکو کے نیشنل ڈیزاسٹر سینٹرکا کہنا ہے کہ لاوے کی راکھ اور دھوواں انتہائی کثیف ہے جس کے باعث آتش فشاں کے اطراف 12 کلومیٹر کے علاقے کو حساس قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ طیاروں کو بھی اس علاقے سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔