- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو اور تقریب سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو جتنا بڑا چور ہے وہ معزز ہوگیا ہے اور جو جتنا بڑا بدمعاش تھا وہ اچھا رہا ہے، نااہل لوگوں کو عزت و مقام بدقسمتی ہے۔ غریب آدمی بجلی، گیس اور روزگار کی کمی سے مررہا ہے، جیلوں میں 80 فیصد لوگ بے گناہ ہیں اور اصل گناہ گار جیلوں سے باہر گھوم رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ قومی خزانے کو لوٹنے والے غداری کے مرتکب ہوئے، نیب کیسز کے ملزمان این آر او چاہتے ہیں، نواز شریف مریم نواز کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں جب کہ آصف زرداری کو بلاول سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے اگلی نسل کو بھی تباہ کیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن کے لیے پروٹوکول لگتا تھا آج پاکستان کی جیلوں میں صفائیاں ہورہی ہیں، یہ اللہ کی پکڑ میں آئے، انہوں نے اللہ کی مخلوق کوتنگ کیا، اب نظر آرہا ہے ان لٹیروں پر مارچ سے پہلے جھاڑوں پھر جائے گا تاہم اگر یہ چور اس دفعہ بچ گئے تو پھر اس ملک کو صرف اللہ بچا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ کیمرہ مین پر تشدد کا پرچہ نواز شریف پر کٹنا چاہیے، کل عمران خان سے مطالبہ کروں گا کہ اصل بندے کو پکڑ لیں، یہ بدمعاشی کی انتہا ہے، چیف جسٹس بھی اس کا نوٹس لیں۔
اس سے قبل راولپنڈی میں خطاب کے دوران وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا مودی آسیب زدہ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والا لیڈر ہے، مودی تین ریاستوں میں ہار گیا ہے اور ہندوستان امریکا کی جھولی میں گر گیا ہے، میں سمجھتا تھا کہ ہندوستان سیکولر کا رول ادا کرے گا، ہندوستان کو امریکن بظاہر چین کے خلاف کھڑا کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔