ایبٹ آباد میں ماں نے اپنے ہی 3 جگر گوشوں کو زہردے کرموت کی نیند سلادیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائ 2013
معمولی جھگڑے پر عافیہ کوثر نے کھانے میں زہر ملا کر اپنے ہی جگر گوشوں 7 سالہ ہاشم خان، 5 سالہ سمیرخان اور ساڑھے 4 سالہ شماہن کوابدی نیندسلا دیا  فوٹو : ایکسپریس

معمولی جھگڑے پر عافیہ کوثر نے کھانے میں زہر ملا کر اپنے ہی جگر گوشوں 7 سالہ ہاشم خان، 5 سالہ سمیرخان اور ساڑھے 4 سالہ شماہن کوابدی نیندسلا دیا فوٹو : ایکسپریس

ایبٹ آباد: شوہر سے جھگڑے پر سنگدل ماں نے اپنے ہی 3 جگر گوشوں کو زہر دے کر موت کی نیند سلادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بکوٹ کی حدود میں گاؤں ملکوٹ کے رہائشی سلطان محمود اور اس کی بیوی عافیہ کوثر کے درمیان ناچاقی رہتی تھی، گزشتہ رات دونوں کے درمیان جھگڑے کے بعد عافیہ کوثر نے کھانے میں زہر ملا کر اپنے ہی جگر گوشوں 7 سالہ ہاشم خان، 5 سالہ سمیرخان اور ساڑھے 4 سالہ شماہن کوابدی نیند سلا دیا،پولیس نے بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بے نظیر شہید اسپتال ایبٹ آباد منتقل کرکے عافیہ کوثر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمہ نے  الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بچوں کو زہردے کر نہیں مارا تاہم ملزمہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے ہی بچوں کو زہر دیا ہے جب کہ  پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اورجلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔