سعودی باپ ڈوبتی بیٹیوں کو بچاتے ہوئے دم توڑ گیا

ویب ڈیسک  منگل 18 دسمبر 2018
والد کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا، فوٹو: فائل

والد کو ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں بیٹیوں کو ڈوبنے سے بچانے والا باپ خود منہ کے موت میں چلا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق جازان شہر میں ایک فیملی بیٹے کے گریجویشن کی خوشی میں مقامی ہوٹل میں موجود تھی جہاں خوشی کا ماحول سوگ میں تبدیل ہوگیا۔ احمد علی نامی شہری نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے سوئمنگ پول سے نکال لیا، والد نے اپنی بیٹیوں کی جان تو بچالی لیکن خود ہارٹ اٹیک سے جان گنوا بیٹھا۔

متوفی کے رشتے دار نے بتایا کہ تالاب میں نہاتے ہوئے دوبہنیں ڈوبنے لگیں تو والد نے پول میں چھلانگ لگا دی اور انہیں بحفاظت باہر نکالتے ہی ان کی حالت غیر ہوگئی،  دل میں درد کے باوجود باپ نے سب سے پہلے بیٹیوں کے بارے میں پوچھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں؟ تو فوراً سے بیٹیاں ان کے سامنے آگئیں جس کے بعد والد کی آنکھیں بند ہوگئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔