عراق میں 92سالہ شخص نے 22سال کی لڑکی سے شادی کرلی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جولائی 2013
وہ اپنے پوتوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کرکے بہت خوش ہے اورآج اپنے آپ کو جوان کا محسوس کررہا ہے،مصلی ، فوٹو: اے ایف پی

وہ اپنے پوتوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کرکے بہت خوش ہے اورآج اپنے آپ کو جوان کا محسوس کررہا ہے،مصلی ، فوٹو: اے ایف پی

سمارا: عراق کے وسطی شہر سمارا میں 92 سالہ شخص نے اپنے سے 70سال چھوٹی لڑکی سے شادی کرلی۔

امریکی اخبارکے مطابق دولہا مصلی محمد المجامعی اپنی شادی کی تقریب میں بہت خوش نظرآرہا تھا ، مصلی پیشے کے اعتبار سے ایک کسان ہے اوراس کے 2 پوتوں کی بھی شادیاں بھی اسی دن ہوئیں، مصلی محمد المجامعی کی بیوی کا 3سال قبل 60 سالہ رفاقت کے بعد انتقال ہوگیا تھا جس سے اس کے 16بچے ہیں۔

بیوی کے انتقال کے بعد مصلی محمد المجامعی نے اپنے سے 70سال چھوٹی 22 سالہ مونا مخلف الجبوری سے شادی کرلی،شادی کی تقریب میں میوزیکل پروگرام اور روایتی رقص پیش کیا گیاجس میں علاقے کے قبائلی اورمذہبی رہنماؤں نے شرکت کی،المجامعی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پوتوں کے ساتھ ایک ہی دن شادی کرکے بہت خوش ہے اورآج اپنے آپ کو جوان کا محسوس کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔