پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات دیکھنا ہوں گی، آئی ایم ایف

خبر ایجنسیاں / مانیٹرنگ ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
امریکا اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ قرض چینی قرضہ اتارنے کیلیے استعمال نہ ہو،قرضوں کی ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

امریکا اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ قرض چینی قرضہ اتارنے کیلیے استعمال نہ ہو،قرضوں کی ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد / واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیے استعمال نہ ہو۔آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا ہے جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔