قومی ایئرلائن کے خالی دفاتر اور جائیداد کرائے پر دینے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  بدھ 19 دسمبر 2018
مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کے لیے پی آئی اے نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ فوٹو: فائل

مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کے لیے پی آئی اے نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ فوٹو: فائل

کراچی: مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کے لیے پی آئی اے نے نئی حکمت عملی تیار کرلی اور قومی ایئرلائن کے خالی دفاتر اورجائیداد کرائے پر دینے کا فیصلہ ہوچکا۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی آئی اے میں اصلاحات  کا عمل جاری ہے۔ مالی مسائل اور خسارے سے نکلنے کے لئے پی آئی اے نے نئی حکمت عملی بنالی۔ قومی ایئرلائن کے خالی دفاتر اورجائیداد کرائے پر دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے کراچی اور لاہور کے  تمام نیٹ ورک پر موجود خالی جگہیں کرائے پر دینے کیلیے اشتہار جاری کردیے گئے۔

کراچی میں کارساز پر قائم سابق میڈیکل سینٹر کی عمارت بھی کرائے پر دی جائیگی۔ کراچی میں مرکزی بکنگ دفتر کے دو فلور بھی کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی بکنگ دفتر شہر کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے۔ دہائیوں سے سڈکو سینٹر میں قائم دفتر سمیت دونوں جگہوں کو کچھ عرصہ قبل خالی کرایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔