نیواسلام آباد ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی کارروائی؛ ڈیڑھ کلومنشیات برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

مسافر کو برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے، اے ایس ایف: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف حکام نے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروین برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے ہنگوکے رہائشی شہزاد کے سامان سے ڈیڑھ کلوگرام آئیس ہیروئن برآمد کرلی۔ ملزم نے آئیس ہیروین کریم اورویسلین میں چھپائی تھی۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافرکوبرآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔