اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں: فوٹو: فائل

معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد وکلاء بغیراین اوسی آزاد کشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد بارکونسل اورآزاد کشمیربارکونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا جس کی تقریب اسلام آباد بارکونسل کے دفترجوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، تقریب میں وائس چیئرمین اسلام آباد بار فیاض جندران اورآزاد کشمیر بارکے وائس چیئرمین چوہدری شوکت نے دستخط کئے۔

معاہدہ کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے ممبران وکلاء کوآزادکشمیرکے لئے این اوسی لینے کی ضرورت نہیں، وکلاء بغیراین اوسی آزادکشمیر کی عدالتوں میں پیش ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس معاہدے قبل آزادکشمیرکے وکلاء اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہوسکتے تھے لیکن اسلام آباد کے نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔