سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد

اسٹاف رپورٹر  بدھ 19 دسمبر 2018
اشیا پر پابندی کا فیصلہ سائینٹفک پینل کی سفارشات پر کیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی۔ فوٹو:  فائل

اشیا پر پابندی کا فیصلہ سائینٹفک پینل کی سفارشات پر کیا گیا، سندھ فوڈ اتھارٹی۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے سافٹ ڈرنکس و دیگر اشیا کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوری طور پر کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس، توانائی کے مشروبات، ہائپر اورمختلف رنگوں ذائقوں والے چپس کی اسکولوں اور کالجوں کی کینٹینوں میں فروخت، (اجینوموتو) مینوں سوڈیم گلومیٹ (ایم ایس جی)، بچھڑے کے ذبح کرنے اور اس کے گوشت کی فروخت،کھلے مصا لحوں(جن کی مدت فروخت ستمبر 2019 رکھی گئی ہے) ٹی وائٹنر (جس کے بارے میں پہلے ہی متنبہ کیا جا چکا ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے) رنگ کاٹ مینجنگ ایجنٹ ( سوڈیم ہائیڈرو سلفیٹ اینڈ سوڈیم ہائیڈرو کلورائیڈ) پر مبنی اشیا کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ کھلے گھی اور تیل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

مذکورہ اشیا پر پابندی کا فیصلہ سندھ فو ڈ اتھارٹی کے پہلے سائینٹیفک پینل کی سفا ر شات کی روشنی میں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔