نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے، شہریار آفریدی

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
وزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے، ملک میں صرف اور صرف قانون چلے گا۔

اسلام آباد میں پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ 380 کے قریب پاس آؤٹ نوجوانوں کو وزیراعظم کی جانب سے مبارک باد دیتے ہیں، جب بھی غیر یقینی صورتحال ہو فرنٹ لائن پر پولیس کردار ادا کرتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : والدین بچوں کے موبائل پر نظر رکھیں کہ وہ کیا کررہے ہیں، شہریار آفریدی

شہریارآفریدی نے کہا کہ جب چارج دیا گیا تو وزیراعظم نے کہا کہ اہم ذمہ داری ہے اللہ کے علاوہ کسی سے مت ڈرنا، ہم وفاقی پولیس کو ایک ماڈل پولیس بنائیں گے، دنیا مثال دے گی، ہم نے اسلام آباد پولیس کا مورال بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کومنشیات کی لت سے پاک کریں گے، با اثر لوگ منشیات استعمال اور پشت پناہی کرتے ہیں، پاکستان میں صرف اور صرف قانون چلے گا، نئے پاکستان میں لاقانونیت کا کوئی تصور بھی نہ کرے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے قبضہ کی زمین کا ایک ایک ذرہ واگزار کرائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر بڑے مگرمچھوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پر قوم سے دھوکا کیا گیا، چیئرمین نیب کو سیف سٹی پروجیکٹ پر تحقیقات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔