- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا
کراچی: نیو کراچی اﷲ والی چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی، پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیورکو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا ہے۔
نیوکراچی اﷲ والی چورنگی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، ایس ایچ او بلال کالونی چنگیز خان کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی تھے جن کی شناخت35 سالہ اکبر ولد ظہور اور30 سالہ شمشاد بی بی کے نام سے ہو ئی ہے جو شاہ نواز بھٹو کالونی کے رہائشی تھے۔
ضابطے کی کارروائی کے بعد ہلاک شخص کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ،ٹریفک حادثے کے ذمے دار ڈمپر تحویل میں اور ڈرائیور سہیل زیر حراست ہے ،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ معمر شخص لعل بخش ولد خدا بخش ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، متوفی لانڈھی مجید کالونی کا رہائشی تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔