ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 7 جولائی 2013
لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک ہوگیا۔  فوٹو: فائل

لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  نیو کراچی اﷲ والی چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی، پولیس نے ڈمپر کے ڈرائیورکو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا ہے۔

نیوکراچی اﷲ والی چورنگی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ، ایس ایچ او بلال کالونی چنگیز خان کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی تھے جن کی شناخت35 سالہ اکبر ولد ظہور اور30 سالہ شمشاد بی بی کے نام سے ہو ئی ہے جو شاہ نواز بھٹو کالونی کے رہائشی تھے۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد ہلاک شخص کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے ،ٹریفک حادثے کے ذمے دار ڈمپر تحویل میں اور ڈرائیور سہیل زیر حراست ہے ،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ معمر شخص لعل بخش ولد خدا بخش ہلاک ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی گئی ، متوفی لانڈھی مجید کالونی کا رہائشی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔