کم سن بھائیوں کی ہلاکت کا کیس؛ کراچی میں ریسٹورنٹ کے 2 ملازم گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
لیبارٹری رپورٹس کے مطابق بچوں کی ہلاکت مضرصحت کھانے سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

لیبارٹری رپورٹس کے مطابق بچوں کی ہلاکت مضرصحت کھانے سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: کلفٹن میں ریسٹورنٹ کا کھانا کھانے سے ہلاک ہونے والے 2 کمسن بھائیوں کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے ریسٹورنٹ کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ساحل تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں ریسٹورنٹ کے 2 ملازمین عرفان علیم اور عامر اخترشیخ کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ریسٹورنٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ریسٹورنٹ سے کھانے کے نمونے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوائےتھے۔ لیبارٹری سے آنے والی رپورٹس کے مطابق بچوں کی ہلاکت مضر صحت کھانے سے ہوئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کلفٹن میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق

واضح رہے کہ 11 نومبر کو صبح 6 بجے خاتون عائشہ اور اس کے دو بیٹوں 4 سالہ محمد اور ڈیڑھ سالہ احمد کو  قے شروع ہوگئی تھی۔ ماں بیٹوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈیڑھ سالہ احمد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جبکہ دوسرا بچہ 4 سالہ محمد دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ کو اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔