موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا، وزیراعظم، فوٹو فائل

وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا، وزیراعظم، فوٹو فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  وسائل کی غیر منصافہ تقسیم کی وجہ سے پسماندگی کے شکار جنوبی پنجاب کی محرومیاں موجودہ حکومت دور کرے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں ارکانِ اسمبلی نے وزیراعظم کی جنوبی پنجاب میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں ترقی و خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا جہاں کسانوں کے حقو ق کا تحفظ کیا جائے گا ، تعلیم اور صحت عامہ کی سہولیات یقینی بنایا جائے گا جب کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے ساتھ ساتھ روزگار کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب پسماندگی کا شکار ہوا تاہم موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔