آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
پاکستان خطےمیں امن کے لئےکوششیں جاری رکھےگا، آرمی چیف فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان خطےمیں امن کے لئےکوششیں جاری رکھےگا، آرمی چیف فوٹو: آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اورافغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی کو خطے میں امن واستحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کیلئےکوششیں جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 3 ادوار مکمل ہوگئے ہیں، مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔