قتل کے بدلے خون بہا کی رقم 21 لاکھ روپے مقرر

ارشاد انصاری  اتوار 7 جولائی 2013
خون بہا کی رقم میںکمی چاندی کی قیمت میںکمی کی وجہ سے کی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: وکی پیڈیا

خون بہا کی رقم میںکمی چاندی کی قیمت میںکمی کی وجہ سے کی گئی ہے،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو: وکی پیڈیا

اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے 2013-14 کیلیے قتل کے بدلے خون بہاکی رقم ساڑھے3 لاکھ روپے سے زائدکی کمی کے ساتھ21 لاکھ 74 ہزار577روپے مقرر کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ وزارت خزانہ کے حکام کاکہنا ہے کہ رواں سال کیلیے خوں بہا کی رقم میں کمی چاندی کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کی گئی کیونکہ خوں بہاکی رقم کاتعین 36ہزار630 گرام چاندی یااس کی قیمت کے برابرکیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ گذشتہ سال 36ہزار630گرام چاندی کی قیمت25 لاکھ32 ہزار73 روپے تھی جورواںسال3 لاکھ 57ہزار96 4 روپے کمی کے ساتھ 21 لاکھ74 ہزار577روپے کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔