انسانی چمڑے کے جوتے ودیگرمصنوعات کی فروخت کاانکشاف

این این آئی  اتوار 7 جولائی 2013
بعض افرادزندگی میں اپنی کھال ہیومن لیدرکمپنی کوفروخت کردیتے ہیں،ویب سائٹ۔  فوٹو : فائل

بعض افرادزندگی میں اپنی کھال ہیومن لیدرکمپنی کوفروخت کردیتے ہیں،ویب سائٹ۔ فوٹو : فائل

لاہور:  انسانی کھال کے بنے جوتوں اور دیگرمصنوعات فروخت کیے جانے کاانکشاف ہواہے۔

انسانی چمڑے سے مصنوعات تیارکرنے والی کمپنی ہیومن لیدر انسانی چمڑے سے بناجوتا 27ہزار ڈالر، بیلٹ 15ہزار 750ڈالر اور والٹ قریباً 14ہزار ڈالرمیں فروخت کررہی ہے۔ ایک ویب سائٹ پرفراہم کی گئی معلومات کے مطابق ہیومن لیدرکمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ انسانی چمڑے سے مصنوعات تیارکرنے والی دنیاکی واحدکمپنی ہے جوعام انسانوں کی کمراور پیٹ کی کھال سے جوتے اور دیگرمصنوعات تیارکرتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق بعض افراداپنی زندگی میں اپنی کھال کمپنی کوفروخت کردیتے ہیں۔

جو ان کے مرنے کے بعدان کے ورثاکو بھاری رقم دے کر مرنے والے شخص کی کھال حاصل کرتی ہے اوراس سے بہترین معیارکی مصنوعات تیار کرکے اسے مہنگے داموں دنیابھر میں فروخت کرتی ہے۔ دنیا کے کسی ملک میں اس کاروبارکو قانونی حیثیت حاصل نہیں اس لیے نہ تو ویب سائٹ پرکسی شخص یاکمپنی کا کوئی پتا درج ہے، نہ ہی اس کاروبارکے لیے حاصل کیے جانے والے چمڑے کاکوئی ذریعہ واضح کیاگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔