- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ملت جعفریہ کیخلاف آپریشن بند کیا جائے، شیعہ علما
کراچی: عالمی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور شوریٰ کے رکن مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا شیخ حسن صلاح الدین، علی اوسط، مولانا صادق رضا نقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملت جعفریہ نے ہمیشہ مملکت پاکستان کی بقا و سلامتی کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور ہمیشہ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے، ملت جعفریہ کے علمائے کرام، زعما اور اداروں نے متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ یوم القدس ریلی میں شہید ہونے والے معصوم افراد کے قتل کا مقدمہ کراچی میں موجود امریکی قونصل جنرل کیخلاف درج کرایا جائیگا۔
انھوں نے کہاکہ پولیس اور رینجرز انتظامیہ عوام الناس کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد اب دہشت گردی کا شکار ملت جعفریہ کے عمائدین کے گھروں میں چھاپے مار کر بے گناہ افراد کو گرفتار کررہی ہے اور ان سے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا جارہا ہے، ساتھ ہی شیعہ خواتین سے بدتمیزی اور بدسلوکی کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں، گذشتہ دو دنوں میں ملت جعفریہ کے دو درجن سے زائد بے گناہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ شہر کے امن کو خراب کرنے والے وہی عناصر ہیں جنھوں نے ماضی میں لسانی فسادات کو ہوا دی۔
رہنمائوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا اور سانحہ القدس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر شیعہ آبادیوں پر چھاپوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، اب برداشت کی حد ہوگی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، انھوں نے کہا کہ سانحہ بابوسر اور سانحہ یوم القدس کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم عید کو یوم سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔