- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
- گوجرانوالہ: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی
- آسٹریلوی ریگستان میں گم ہونے والا تابکار کیپسول چھ روز بعد مل گیا
- اسکول کی طالبہ نے صاف ہوا فراہم کرنے والا بیگ پیک بنالیا
- طالبعلم پر ٹیچر کا تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل اور جرمانہ عائد
- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں، مریم نواز
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
ڈائو یونیورسٹی کے 4 ہزار ملازمین تنخواہ سے محروم

ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے 5ہزار ملازمین کو بروقت تنخواہوںکی ادائیگی کو یقینی نہ بناسکی۔ فوٹو: فائل
کراچی: ڈاؤیونیورسٹی کے ملازمین کی اکثریت عیدکے موقع پرتنخواہوں سے محروم رہی ، محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نصف رقم کی منتقلی تک ڈاؤیونیورسٹی کو پہلی سہ ماہی کی گرانٹ بھی جاری نہیں کی جائیگی،ان ملازمین نے عید نہ منا تے ہوئے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاؤیونیورسٹی کو مالی بحران کا شکار ہونے سے بچائیں، ڈاؤیونیورسٹی مالی بحران سے گزررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاؤیونیورسٹی کے ملازمین نے ایکسپریس کوبتایاکہ پہلا موقع ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں کام کرنے والے 5ہزار میں سے8سو ملازمین کوہفتہ کوتنخواہیں جاری کی گئیں جبکہ دیگر عملہ واراکان فیکلٹی عیدکے موقع پر تنخواہوں سے محروم رہ گئے،ذرائع نے بتایا ڈاؤیونیورسٹی اپنے بدترین مالی بحران گزرہی ہے کیونکہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قیام کے بعدسیکریٹری صحت آفتاب کھتری نے سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی ایک درخواست پرساڑھے تین ملین روپے سندھ یونیورسٹی کو منتقل کردیے جس کی وجہ سے ڈاؤیونیورسٹی کی مالی گرانٹ 7سو ملین سے کم ہوکرساڑھے تین سوملین رہ گئی۔
سیکریٹری صحت کی جانب سے محکمہ خزانہ کو لکھے جانے والے مکتوب میں ڈاؤیونیورسٹی کی موجودہ مالی گرانٹ اچانک کم کرنے کی وجہ سے محکمہ خزانہ نے ڈاؤیونیورسٹی کی پہلی سہ ماہی کی گرانٹ بھی روک دی اور یہ عذر پیش کیا ہے کہ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو نصف رقم کی منتقلی تک ڈاؤیونیورسٹی کو پہلی سہ ماہی کی گرانٹ بھی جاری نہیں کی جائیگی،اس صورتحال کے بعد یونیورسٹی شدیدمالی بحران کا شکار ہوگئی اور یونیورسٹی کی انتظامیہ اپنے 5ہزار ملازمین کو بروقت تنخواہوںکی ادائیگیوں کو یقینی نہ بناسکی۔
ایکسپریس کے استفسار پر وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خاں نے بتایا کہ ڈاؤیونیورسٹی کی نصف گرانٹ اورڈاؤکی جانب سے 50ملین روپے کی خصوصی رقم سندھ میڈیکل کالج کو جذبہ خیرسگالی طورپر دی گئی ہے تاکہ کراچی میں ایک اور یونیورسٹی قائم ہوسکے، ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ تک محکمہ خزانہ کی جانب سے ڈاؤیونیورسٹی کوپہلی سہ ماہی کی گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین عید سے قبل تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔