’’ڈرون حملے میں القاعدہ اورپنجابی طالبان کے اہم ارکان نشانہ بنے‘‘

مانیٹرنگ ڈیسک  اتوار 7 جولائ 2013
 حقانی نیٹ ورک کے مولانااخترزادران اورالقاعدہ کے ابوسیف الجزیری بھی نشانہ بنے،انکشاف.  فوٹو: فائل

حقانی نیٹ ورک کے مولانااخترزادران اورالقاعدہ کے ابوسیف الجزیری بھی نشانہ بنے،انکشاف. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: امریکا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں3روز قبل کیے گئے ڈرون حملے میں القاعدہ اور پنجابی طالبان کے اہم ارکان کی ہلاکت کاانکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق3جولائی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ایک مکان اورگاڑی پر امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں ہلاک ہونے والے18افراد میں افغانستان میں اتحادی افواج کیخلاف برسر پیکارحقانی نیٹ ورک کے مولانا اختر زدران اورالقاعدہ کے ابوسیف الجزیری سمیت پنجابی طالبان کے رانا اشرف اورنوید بٹ بھی شامل ہیں تاہم سرکاری سطح پر ان افراد کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ٹی وی کے مطابق رانا اشرف کا تعلق سرگودھا جبکہ نوید بٹ کا تعلق لاہورسے بتایا جاتا ہے،یہ افراد ملک میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈسمجھے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔