- اوگرا نے پیٹرول مہنگا کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا
- مجھے اور بچیوں کو فواد سے ملنے نہیں دیا گیا، حبہ چوہدری
- شفا اسپتال کو مریض کا 29 لاکھ روپے کا بل واپس کرنے کا حکم
- ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا
- شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرانے سے روکنے کی درخواست خارج
- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں، کارکنوں کا پرجوش استقبال
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
عید احتساب اورملک کے تحفظ کے عہد کادن ہے، سیاسی رہنما

علامہ عباس کمیلی،اسد اللہ بھٹو،آفاق احمد،ساجد نقوی،مولانا عبدالرحمن و دیگر کے پیغامات, فوٹو: اے ایف پی
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے عید الفطر کے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالفطرخوشیوں اور مسرتوں کا اسلامی تہوار ہے ،جماعت اسلامی سندھ کے امیر مولانا اسد اللہ بھٹو نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ یوم عید اپنے احتساب، ملک و ملت کے تحفظ اور قرآن و سنت کے نفاذ کے عہد کا دن ہے ،رمضان المبارک تقویٰ کا مہینہ ہے، عید روزے اور تراویح کی خوشی میں بندہ مومن کیلیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہے، عید کے دن عہد کرنا چاہیے کہ ہم ملک میں تقویٰ والا نظام اور اسلامی حکومت قائم کریں گے۔
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے عید الفطر کے موقع پر مسلمانانِ پاکستان سمیت اُمت مسلمہ کو دلی مبادک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطرکی خوشی کے موقع پر غمزدہ خاندانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عید کا دن مسلمانوں کے لیے اطاعت خدا کی توفیق نصیب ہونے پر اظہار تشکر اور اپنے محاسبے اور احتساب کا دن ہے ۔
جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، مرکزی تنظیم عزا کے سیکریٹری سلمان مجتبی نقوی اور خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ عیدالفطرکے موقع پر غربا کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرکے اللہ کی رضا حاصل کی جائے، جماعت غربا اہلحدیث کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران جو تربیت نفس حاصل کی گئی ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے، تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حنیف بلو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید الفطر کے موقع پر اتحاد، بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔