تونسہ: مسافر پک اپ چشمہ کینال میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 7 جولائی 2013
11 لاشوں اور 9 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

11 لاشوں اور 9 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

تونسہ: مسافروں سے بھری پک اپ تیز رفتاری کے باعث چشمہ لنک کینال میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 کو بچالیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں وہوا سے ناڑی جانے والی پک اپ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث میں پل سے گر کر چشمہ لنک کینال جاگری، حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں سوار 20 سے زائد افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

رضاکاروں نے 11 لاشوں اور 9 زخمیوں کو نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پک اپ کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔