کامرہ حملہ، بمبار کا موبائل فون ٹریس ، پنڈی سے مزید 18گرفتار

ثناء نیوز  بدھ 22 اگست 2012
گرفتار ہونیوالوںمیں خود کش حملہ آور فیصل شہزاد کے 2 بھائی اور5علما بھی شامل ۔ فوٹو: فائل

گرفتار ہونیوالوںمیں خود کش حملہ آور فیصل شہزاد کے 2 بھائی اور5علما بھی شامل ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: کامرہ ایئر بیس پر حملے کی تحقیقات جاری ہے، پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کی سکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے مزید ایک کمپنی کو تعینات کیا گیا ہے،گزشتہ روز حراست میں لیے گئے13مشکوک افراد میں سے بیشتر کو رہا کر دیا گیا ۔

ثناء نیوز کے مطابق حملے میں ملوث خود کش حملہ آور کے موبائل فون کی مدد سے 18 افراد کو راولپنڈی ڈویژن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جن میں خود کش بمبار فیصل شہزاد کے دو بھائی اور پانچ علماء بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی دہشتگردوں کے داخلے اور طیاروں کے بارے میں ان کی معلومات کا جائزہ لے رہی ہے، اس امر کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ کام کالعدم تحریک طالبان نے خود کیا یا کوئی بیرونی ہاتھ ملوث ہے، کیا دہشتگردوں کو معلومات بیس کے اندر سے کسی نے فراہم کیں یا سیٹلائٹ تصاویر سے مدد لی گئی ،کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ پاکستان کے فضائی نگرانی کے نظام کو کیوں ٹارگٹ کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔