فلم "زنجیر" کا ری میک اصل فلم سے مختلف ہے، اپوروا لاکھیا

آئی اے این ایس  اتوار 7 جولائ 2013
فلم "زنجیر" 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

فلم "زنجیر" 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی فلم میکر اپوروا لاکھیا کا کہنا ہے کہ  ان کی نئی فلم ” زنجیر” 1973 میں بننے والی فلم سے کافی مختلف اور کمرشل ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اپوروا لاکھیا کا کہنا تھا کہ فلم ان کے دل کے کافی قریب ہے اور وہ اس کی کہا نی سے کافی خوش ہیں، رنجیر کا ری میک اپنی اصل فلم سے کافی مختلف ہے  کیونکہ یہ ایک کمرشل ہے اور میں اس کی ریلیز  کے لیے کافی بے چین ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم میں رام چرن اور پریانکا چوپڑا نے کافی محنت سے کام کیا ہے جس سے وہ کافی خوش ہیں۔

واضح رہے کہ فلم “زنجیر” 1973  میں بنی  تھی جس میں امیتابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم اب فلم کے ری میک میں جنوبی بھارت کے اداکار رام چرن تیجا کو کاسٹ کیا گیا  جب کہ پریانکا چوپڑا “مالا” کا کردار ادا کریں گی جسے  امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے ادا کیا تھا۔ فلم 6 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔