پاکستانی فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مار خور‘ نے ایک اور ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2018
فلم کو یہ ایوارڈ بیسٹ ویورز چوائس (ناظرین کی رائے) کی بنیاد پر دیا گیا  (فوٹو: فائلٰ

فلم کو یہ ایوارڈ بیسٹ ویورز چوائس (ناظرین کی رائے) کی بنیاد پر دیا گیا (فوٹو: فائلٰ

جنگلی حیات پر مبنی اینی میٹڈ فلم ’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘ نے جنوبی ایشیا بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیت لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس اینی میٹڈ فلم نے یہ دوسرا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جو ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ویورز ڈیمانڈ (ناظرین کی رائے) پر دیا گیا قبل ازیں اسے فلم مونولتھ ایوارڈ برائے موضوع اور ٹیکنالوجی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

فلم کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کہا کہ پاکستان کی عزت میں اضافے سے ہم سب بہت خوش ہیں،  ہم ہر اس فرد کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں محبت اور حمایت دی۔

فلم کی کہانی عزیر ظہیر خان نے لکھی ہے جو پاکستان کے شمالی علاقوں کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے فلم کا مرکزی کردار ’اللہ یار‘ ایک بچہ ہے جو ایک شکاری سے مارخور کو بچا کر اس کے گھر تک پہنچاتا ہے۔

فلم کا مقصد خصوصاً بچوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کا شعور فراہم کرنا تھا اور یہ موضوع پاکستان میں بہت کم زیرِ بحث آتا ہے۔ مضبوط اسکرپٹ اور عمدہ اینی میشن کے سبب یہ فلم بہت مقبول ہوئی اور اسے بڑی تعداد میں دیکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔