- سابق چیئرمین نے مجھے بورڈ میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی، تنویر احمد
- لیگی کارکن نے مریم نواز کو ایئرپورٹ پر سونے کا تاج پہنا دیا
- مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور
- شاہین آفریدی اور بابراعظم ایک دوسرے کے مدمقابل آگئے
- اربوں روپے کرپشن کیس؛ سابق سیکشن آفیسر وزیراعلیٰ سندھ سیکریٹریٹ کی ضمانت مسترد
- 17 ارب کی کرپشن؛ ڈاکٹر عاصم کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست
- سندھ طاس معاہدہ، بھارت کی عالمی عدالت میں قانونی عمل رکوانے کی کوشش
- لوگ بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارروائی، خودکش حملہ آوروں کا نیٹ ورک پکڑا گیا
- مریم نواز ابوظبی سے پاکستان کیلئے روانہ
- سپریم کورٹ؛ 13 برس تک مخالف کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے پر ایک لاکھ جرمانہ
- بھارت؛ ایک ساتھ اڑان بھرنے والے 2 جنگی طیارے تصادم کے بعد گر کر تباہ
- سعودی سپر کپ؛ النصر کے باہر ہونے کے ذمہ دار ’’رونالڈو‘‘ ہیں، کوچ
- قومی کفایت شعاری کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم آفس کو موصول
- 22.16 ارب روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- ڈالرمہنگا، پاکستانی سفارتخانوں کا عملہ 6 ماہ سے تنخواہ سے محروم
- پاکستانی کیوئسٹ نے برطانیہ میں نیا اعزاز حاصل کرلیا
- دہشت گردوں کی مدد کا الزام، برطانوی فوج کا اہلکار گرفتار
- دوستی کا جھانسہ دیکر اغوا برائے تاوان میں ملوث خاتون گرفتار
- کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
ممکنہ بارشیں، کے ای ایس سی کی جانب روایتی لاپرواہی کا مظاہرہ

شکایتی مراکز کے عملے کو صورتحال سے نمٹنے کیلیے ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ فوٹو: فائل
کراچی: کراچی میں مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہر میں بجلی کی ترسیل وتقسیم کا نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے کے ا ی ایس سی انتظامیہ نے بارش سے قبل اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے کوئی انتظامات نہیں کیے ہیں۔
واٹر بورڈ ودیگر اداروں کے ساتھ مل کر تاحال کوئی مشترکہ لائحہ عمل مرتب نہیں کرسکی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے باوجود کے ای ایس سی انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے اور شہر بھر میں کے ای ایس سی کے تمام شکایتی مراکز کے عملے کو بارش کے دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، اس وقت تمام سینٹروں میں معمول کے مطابق عملہ اور سامان موجود ہے اور شہر میں کوئی بھی کوئیک رسپانس سینٹر نہیں بنایا گیا جبکہ ماضی میں بارشوں سے قبل شہر میں 4 کوئیک رسپانس سینٹر بنائے جاتے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری لانے کے لیے سالانہ سروس امپروومنٹ بھی نہیں کی گئی جس کے باعث رواں سال گرمیوں میں شہر بھر میں بڑی تعداد میں کیبل فالٹس آرہے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں صارفین کئی دنوں تک بجلی کی آنکھ مچولی کا شکار رہتے ہیں، شہریوں کا کوئی پر سان حال نہیں اور مون سون کی بارش کے نتیجے صورتحال کی سنگینی میں کئی گنا اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق شہر کے کئی علاقوں میں موسم سر ما کے دوران زیر زمین پرانے کیبل تبدیل نہ ہونے کے باعث مون سون کی متوقع بارشوں کے دوران کئی علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام مکمل طور پر بیٹھنے کا خد شہ ہے اور اس کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق کئی ماہ سے شہر کے درجنوں علاقوں میں زیر زمین کیبل کی تبدیلی ،اوولوڈ پاور ٹرانسفارمرز ،زنگ الود ہ پول اور لائنوں کی تبدیلی کے کسیز انتظامیہ کی سست روی کے باعث التوا کا شکار ہے جس کے باعث بارشوں کے دوران بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہیں جبکہ دوسری جانب کے ای ایس سی کی جانب سے ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائنوں کی امپرومنٹ نہیں کی گئی جس کے باعث واپڈا سے ملنے والی 7سو میگاواٹ بجلی اور کے ای ایس سی کی اپنی پیداواری پلانٹس سے ملنے والی بجلی میں طویل دورانیہ کے لیے تعطل کا بھی خدشہ ہیں،ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی انتظامیہ کی جانب سے سالانہ سروس امپروومنٹ نہ کرنے کے بعد اب مون سون کی متوقع بارشوں کے پیش نظر بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔