اداکاری پارٹ ٹائم نہیں کل وقتی کام ہے، قوی خان

کلچرل رپورٹر  پير 8 جولائی 2013
بھارتی ڈرامہ پی ٹی وی کی کاپی کرنے کے باوجودپاکستان کے معیارتک نہیں پہنچ سکا۔ فوٹو : فائل

بھارتی ڈرامہ پی ٹی وی کی کاپی کرنے کے باوجودپاکستان کے معیارتک نہیں پہنچ سکا۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم ‘ ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار قومی خان نے کہا ہے کہ اداکاری کل وقتی کام ہے‘ اس کو پارٹ ٹائم کے طور پر کرنیوالے اداکار بھی پارٹ ٹائم ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پی ٹی وی کے ڈراموں کی کاپی کرکے بھارتی ڈرامہ انڈسٹری نے بھی اپنا ایک مقام بنا لیا ہے مگر جو معیار پی ٹی وی اور پاکستان کے دیگر نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں کا ہے بھارتی ڈرامے اس تک نہیں پہنچ سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں صرف ڈراموں میں اداکاری کرتا ہوںگھر پر کبھی نہیں کی البتہ اگر کسی اچھے مقصد کے لیے گھر میں بھی اداکاری کرنا پڑی تو ضرور کروں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔