بھارت کی نقل کرنیوالے اداکاروں نے شناخت کھودی،مصطفی قریشی

کلچرل رپورٹر  پير 8 جولائی 2013
بالی ووڈ بہت آگے ہے،ہندوستان کی طرزپرکام کرنیوالوں کو کچھ نہیں ملنے والا۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ بہت آگے ہے،ہندوستان کی طرزپرکام کرنیوالوں کو کچھ نہیں ملنے والا۔ فوٹو: فائل

کراچی: سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستانی اداکاروں نے بھارتی فنکاروں کی کاپی کرنے میں اپنی شناخت کوکھودیا ہے ۔

ہماری عوام کوجن نئے فنکاروں سے امیدیں ہیں وہ چھوٹے کپڑے پہننااورغلط انگریزی بولنے کوترقی سمجھتے ہیں اوراس سے آگے ہی نہیں نکل رہے گزشتہ روزمجھے لکس ایوارڈ میںاداکارہ میرا،لیلااور دیگر فنکاراوں کودیکھ کردکھ ہواانکے رہن سہن سے کسی طوریہ پتہ نہیں چل رہاتھاکہ یہ پاکستانی ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی بات کرنیوالے ان نام نہاد فنکاروں اورڈائریکٹرز سے میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فلموں کاریمیک بنانے سے کیا ملے گا ہم پیچھے اسی لیے رہ گئے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ماضی کوگایا ہے مستقبل کے بارے میں نہیں سوچافلموں کے ریمیک بنانے کے بجائے اگرنئی فلمیں بنائی جائیں تواتناہی بجٹ چاہیے جتناریمیک بنانے میں لگ رہاہے ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارمصطفی قریشی کاکہنا تھا کہ ہندوستان کی طرزپرکام کرنے والے فنکاروں کوکچھ نہیں ملنے والا۔بھارتی فلم انڈسٹری اپنے کام کی بنیاد پر بہت آگے ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔