فنکاروں کو ان کے کام پر داد دینی چاہیے، ماہرہ خان

شوبز رپورٹر  پير 8 جولائی 2013
اپنے کام کوچیلنج سمجھ کرکیا،سینئرز نوجوان فنکاروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں۔ فوٹو: فائل

اپنے کام کوچیلنج سمجھ کرکیا،سینئرز نوجوان فنکاروں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کریں۔ فوٹو: فائل

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ اعتراضات اپنی جگہ مگرفنکاروں کوانکے کام پرداددینی چاہیے ہم اگراپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرینگے توانکے حوصلے پست ہونگے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ میں نے جب انڈسٹری میں قدم رکھاتوتعریف کے ساتھ تنقیدکرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعدادتھی مگرمیں نے اپنے کام کوچیلنج سمجھ کرکیااورڈرامہ شائقین نے مجھے پسندکیایہ میرے لیے اعزازکی بات ہے۔

مائرہ خان کاکہنا تھا کہ مجھے اپنے ان سینئرزسے یہ کہنا ہے کہ وہ نوجوان فنکاروں کی سرپرستی کریں اورانکے کام پرانکی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ فنکارکسی بھی ملک کاسفیرہوتاہے دنیامیں جہاں بھی وہ دیکھا جاتا ہے تواس کے نام کے ساتھ اس کے ملک کانام بھی منسوب ہوتاہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مائرہ خان کاکہنا تھا کہ میں ان دنوں اپنے کچھ پراجیکٹ پرکام کرہی ہوں اورعوام مجھے جلداسکرین پردیکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔