- سندھ حکومت نے چار اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
- ایمریٹس ایئرکا امریکی ایئرلائن سے کوڈ شیئرمعاہدہ طے پاگیا
- عمران خان نے اظہر مشوانی کی گمشدگی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
- مسلسل تین برس تک خیمے میں سونے والے لڑکے نے لاکھوں ڈالر جمع کرلیے
- ٹوٹی پھوٹی سڑکوں سے تنگ برطانوی شہری نے گڑھوں کو نوڈلز سے بھرنا شروع کردیا
- فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ناٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے
- صدر میں دکان سے 35 لاکھ کے موبائل فونز لوٹنے والا افغان گینگ گرفتار
- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
مکمل فٹ ہوں، عوام کا سامنا کرنے سے نہیں ڈرتا، شاہد آفریدی

کپتان مصباح کا کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت سے گریز،گرین شرٹس5ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلیں گے، عوام کا جم غفیر۔ فوٹو: فائل
کراچی: چیمپئنز ٹرافی میں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے والی 16رکنی قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو دورہ ویسٹ انڈیز پر روانہ ہو گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ایک روزہ انٹر نیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کے بعد 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں حصہ لے گی،قومی کپتان مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر کراچی میں میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیا اورقومی ٹیم ویسٹ انڈیز جانے کے لیے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں منہ چھپا کر دبئی کے راستے لندن روانہ ہوگئی،کراچی ایئر پورٹ پر عوام کے جم غفیر کے سبب پولیس کی دھکے بازی کی زد میں صحافی اور کیمرہ مین بھی آگئے، ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی تنہا ایئر پورٹ پہنچے اور میڈیا کے افراد سے بات چیت کی، ان کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی امید کے ساتھ ویسٹ انڈیز روانہ ہورہے ہیں اور کوشش کی جائے گی کہ قوم کی امیدوں پر پوراا ترا جائے۔
انھوں نے کہا کہ اگر قوم کی دعائیں شامل حال رہیں تو قومی ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز ہی میں شکست سے ہمکنار کرے گی،ایک سوال کے جواب میں شاہد خان نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور دورہ ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا، جب تک میرے اندر ہمت موجود ہے میں اپنے ملک و قوم کے لیے کھیلوں گا کیوں کہ انھوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے جس پر میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔
مصباح الحق کے میڈیا سے بات چیت کے بغیر چلے جانے سے متعلق سوال پرانھوں نے کہا کہ میں عوام میں سے ہوں اور ان کے درمیان ہی رہوں گا، میں دوسرے کھلاڑیوں کی طرح منہ نہیں چھپاتا، دریں اثنا قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز روانگی کے موقع پر کراچی ایئر پورٹ پر پی سی بی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے 16رکنی قومی ٹیم مصباح الحق(کپتان)، ناصر جمشید،احمد شہزاد، محمد حفیظ،اسد شفیق، عمر اکمل،شاہد آفریدی، سعید اجمل، جنید خان، محمد عرفان، وہاب ریاض، اسد علی، عمر امین، محمد رضوان، حارث سہیل اور عبدالرحمان پر مشتمل ہے، پاکستانی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ون ڈے انٹر نیشنل اور 2 ٹوئنٹی 20میچز کھیلے گی۔
دورے میں قومی ٹیم 11 جولائی کو گیانا الیون کے خلاف جارج ٹاؤن میں پریکٹس میچ کھیلے گی، جبکہ ون ڈے انٹر نیشنل سیریز کا آغاز 14جولائی کو پرویڈنس میں میچ سے ہوگا، دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اسی میدان میں 16جولائی کو کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا، چوتھا اور پانچواں میچ بالترتیب 19،21اور 24جولائی کو گراس آئی لیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز کا پہلا اور دوسرا میچ 27اور 28جولائی کوآرنوس ویل گراؤنڈ، سینٹ ونسٹ، کنگسٹن میں شیڈول ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔