- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
کراچی :فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 2تشددزدہ لاشیں ملیں

سہراب گوٹھ میں باربرشاپ پرملزمان کی فائرنگ،پیپلزپارٹی کاعلاقائی عہدیدار زخمی ۔ فوٹو: فائل
کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور2زخمی ہو گئے جبکہ2 افرادکی تشدد زدہ لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود مچھرکالونی لالہ ہوٹل کے قریب باربر شاپ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے25 سالہ عبد اﷲ ہلاک جبکہ اس کا دوست بوستان زخمی ہوگیا۔
ڈی ایس پی افتخار لودھی نے ایکسپریس کو بتایاکہ زخمی ہونے والا بوستان پیپلز پارٹی کا علاقائی عہدیدار ہے جبکہ ہلاک ہونے والے عبد اﷲ افغانی نژاد باشندہ تھا،ملزمان واردات کے بعد مچھرکالونی کی اندرونی گلیوں میں فرارہوگئے تھے تاہم فائرنگ کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور ملزمان کا تعاقب کرکے ایک کو گرفتار کر لیا،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی پراچہ قبرستان میں ایک50 سالہ شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کو تحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق مقتول کوملزمان نے نامعلوم مقام سے اغواکرکے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد4گولیاں مارکرہلاک کیاتھا،پیرآباد کے علاقے فرنٹیر کالونی ربانی محلہ کچی آبادی میں واقعے ایک مکان میں35 سالہ شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورلاش کوتحویل میں لے کر پولیس کارروائی کے لیے عباسی اسپتال پہنچایا پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے ازار بند سے گلا گھونٹ کر ہلاک کیاتھا،ڈاکس کے علاقے مچھرکالونی سراج کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے18 سالہ رحیم زخمی ہو گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔