سونے کے نرخوں میں کمی، فی تولہ قیمت 67000روپے ہوگئی

بزنس رپورٹر  اتوار 23 دسمبر 2018
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 67000 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 57442 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 67000 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 57442 روپے ہوگئی۔ فوٹو : فائل

کراچی: ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور686روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالرکی کمی سے 1256 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800روپے اور686روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان،  فیصل آباد،  لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 67000 روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 57442 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 754 روپے45پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔