سوئس کیس سیاسی بلیک میلنگ سے سوا کچھ نہیں، کریم خواجہ

نمائندہ ایکسپریس  پير 8 جولائی 2013
نواز شریف کا یہ اعتراف کہ انھیں بے نظیر بھٹو کیخلاف اکسایا گیا تھا، ڈاکٹر کریم خواجہ۔    فوٹو: فائل

نواز شریف کا یہ اعتراف کہ انھیں بے نظیر بھٹو کیخلاف اکسایا گیا تھا، ڈاکٹر کریم خواجہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا ہے کہ نام نہاد سوئس کیس کی طوطا کہانی دراصل سیاسی بلیک میلنگ اور عوام کو گمراہ کرنے کی مہم جوئی ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر ڈاکٹر کریم خواجہ نے کہا کہ 2007 کے اوائل میں سوئس تحقیقاتی افسر کے سامنے استغاثہ کے 3 گواہوں کی شہادتوں نے نواز دور میں کی گئی حکومتی شکایت کو جھوٹا ثابت کر دیا تھا۔ نواز شریف کا یہ اعتراف کہ انھیں بے نظیر بھٹو کیخلاف اکسایا گیا تھا اور ان سے ایسے اقدام کرائے گئے تھے تاکہ عوام میں سیاستدانوں کی ساکھ ختم ہو جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔