- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
نوابشاہ:سابق رکن سندھ اسمبلی پرمسجدمیں فائرنگ،شدیدزخمی

رحیم بخش جمالی اعتکاف میں بیٹھے ہوئے تھے،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا اظہار مذمت۔ فوٹو: فائل
نواب شاہ: جامع مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے پیپلزپارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی وسابق صدر نواب شاہ رحیم بخش جمالی نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگئے جس کی حالت نازک ہے ،حملے کی اطلاع پر جمالی قبیلے کے افراداوروکلا کی بڑی تعداداسپتال پہنچ گئی،دوحملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اتوارکی صبح کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی جامع مسجد میں 4نامعلوم دہشت گردوں نے داخل ہو کرنواب شاہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدروسابق ایم پی اے رحیم بخش جمالی پرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے حملہ آورفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ رحیم بخش جمالی کوجامع مسجدکے پیش امام اور دیگرفوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پرآپریشن کرکے گولیاں نکال دیں تاہم ان کی حالت تشویشناک ہے اورنہیں آئی سی یو میں رکھاگیاہے۔
دوسری جانب ڈی ایس پی سٹی اعجاز میمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ دہشت گردی نہیں ہے بلکہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور2حملہ آوروں کو فرار ہوتے ہوتے گوٹھ پلیو مگسی سے گرفتار کر لیا گیاہے۔ رحیم بخش جمالی 1988میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر نواب شاہ کی شہری نشست پی ایس 24سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار ادریس بھٹی کو شکست دے کررکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری بھی رہے۔جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں قید وبندکی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔
ان کا شمارپیپلز پارٹی کے جیالوں میں ہوتا ہے،بعد میں اختلافات ہو جانے پر پیپلز پارٹی شہیدبھٹومیں شمولیت اختیار کی تھی وہ نواب شاہ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق رحیم بخش جمالی نے اسپتال میں زخمی حالت میں حملہ آوروں کی شناخت کی اور نام بتائے اورپولیس کوبیان بھی دیاکہ تین اہم شخصیات قتل کراناچاہتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔