نواز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے، قوم سے جلد خطاب کا امکان

وقائع نگار خصوصی  پير 8 جولائی 2013
وزیر اعظم قوم سے خطاب میں اپنی انرجی پالیسی کا اعلان بھی کریں گے   فوٹو: فائل

وزیر اعظم قوم سے خطاب میں اپنی انرجی پالیسی کا اعلان بھی کریں گے فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف عوامی جمہوریہ چین کا5روزہ کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے چین سے روانہ ہونگے اور دوپہر 12 بجے وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وطن واپسی پر نواز شریف میڈیا سے فوری بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ تاہم ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں قوم سے خطاب کریں گے، دورہ چین سے واپسی پر وزیر اعظم کی اولین ترجیح قوم سے خطاب کی تیاری، اس کی نوک پلک کی درستگی اور قوم سے مخاطب ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم قوم سے خطاب میں اپنی انرجی پالیسی کا اعلان بھی کریں گے جبکہ 12 جولائی کو طلب کئے گئے پارلیمانی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس کی ضرورت اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔