شمالی وزیرستان میں آپریشن انتہائی غلط اقدام ہوگا، فضل الرحمن

ثناء نیوز  بدھ 22 اگست 2012
چاند کی رویت کا نظام ٹھیک نہیں، درستگی کیلیے قانون سازی کرنا ہوگی، ٹکرائو سنگین بحران کی طرف لے جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

چاند کی رویت کا نظام ٹھیک نہیں، درستگی کیلیے قانون سازی کرنا ہوگی، ٹکرائو سنگین بحران کی طرف لے جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ڈیرہ اسماعیل خان: جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تو یہ انتہائی غلط اقدام ہوگا‘ اداروں میں ٹکرائو کی صورتحال ملک کوسنگین بحران کی طرف لے جارہی ہے ‘ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور تمام فیصلے امریکی ہدایات پر کئے جا رہے ہیں‘ ملک میں چاند کی رویت کا نظام ٹھیک نہیں جسے درست کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے قانون سازی کرنا ہو گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رویت ہلال کمیٹی مستحکم ہونی چاہیے اور اس نظام کو منظم ہونا چاہئے‘ رویت ہلال اجتماعی معاملہ ہے اور اجتماعی معاملہ میں نظم وضبط ہونا چاہیے۔ ایک ہی روز عید کے معاملے پر اتفاق نہ ہو نے سے اچھا تاثر نہیںجاتا۔ صوبے کی طرف سے انتظار کرنے کی درخواست بھی کی گئی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی پریشان کن صورتحال اختیار کر چکے ہیں لیکن افسوس کہ حکمران پھر بھی سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔